logo

طاہر بن حمدان صدرنشین تلنگا نہ اُردو اکیڈیمی کا کھمم‘ نیکونڈا ضلع ورنگل اور ایل بی نگر ورنگل کے اُردو بھونس‘ اُردو گھر کم شادی خانہ کا معائنہ کیا

حیدرآباد۔ 25 جون۔(سرفراز نیوز ایجنسی)۔ جناب طاہر بن حمدان صد رنشین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ساتھ اُردو اکیڈیمی کے عہدیداروں کا ایک وفد جس میں جناب وی کرشنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، شیخ اسماعیل سپرنٹنڈنٹ، پی عطاء اللہ خان سپرنٹنڈنٹ، محمد رجب علی پاشاہ جونئیر اسسٹنٹ شامل تھے اور کھمم میں اُردو بھون کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ ڈاکٹر بی پوروندھر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کھمم جناب ڈی سیدولو تحصیلدار کھمم اورجناب کرشنا لال ایگزیکٹیو انجینئر کھمم نے شرکت کی۔ طاہر بن حمدان صدر نشین اُردو اکیڈیمی نے کھمم اُردو بھون کی عمارت کی دیکھ بھال پر ناراضگی ظاہر کی ہے کیونکہ یہ اچھی حالت میں نہیں ہے۔ انہوں نے موجود تمام عہدیدران سے کہا کہ وہ شادی خانہ کی زیر التوا مرمت اور تزئین کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیں تاکہ عمارت کو مزید خستہ ہونے سے بچایا جا سکے۔بعد ازیں نیکوڈا ضلع ورنگل اُردو گھر کم شادی خانہ اورایل بی نگر ورنگل میں زیر تعمیر اردو بھون کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ طاہر بن حمدان صدرنشین اردو اکیڈیمی سے ورنگل کے مقامی عوامی نمائندوں اور اردو والوں کی طرف سے نمائندگی موصول ہوا ہے اور ڈاکٹر ٹی رمیش ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ورنگل کے ساتھ تعمیراتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب سریش جوشی ورنگل کارپوریٹر، نکہت سلطانہ اردو آفیسرورنگل، اے بھرت اے ای کوڈا ورنگل، وجے پال ریڈی سپرٹنڈنٹ، جناب اقبال تحصیلدار ورنگل، جناب اقبال درد اردو شاعر، سرور محی الدین غازی صدر ورنگل حج کمیٹی اور دیگر موجود تھے۔

0
80 views