مانو المونی اسوسی ایشن کی جانب سے فارغ التحصیل طلبا جو اُردو ذریعہ تعلیم سے پڑھکرملازمت حاصل کی ہے ایسے طلباء کو تہنیت پیش کی گئی
حیدرآباد۔23/ڈسمبر۔ (سرفراز نیوز ایجنسی)۔ مانو المونی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار کے مو قع پر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ایسے طلباء کو تہنیت پیش کی گئی جس میں قابل ذکر جناب وی کرشنا اسسٹنٹ ڈائرکٹرتلنگانہ اُردو اکیڈیمی اور محترمہ شگفتہ فردوس جوذریعہ اُردو تعلیم سے سیول سرویس گروپ (1)کے امتحان میں اُردو زبان سے امتحان میں شرکت کی اور کامیابی حاصل کی اور سب رجسٹرر کے پوسٹ پر فائض ہے اور جو اُردو ذریعہ تعلیم مانوسے پڑھکر آج گورنمنٹ اسکولس میں خدمات انجام دیے رہیں محترمہ افسر بیگم‘ آمینہ بیگم‘بشرا‘ فرحین‘ اظہر النساء کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر صدر مانو المونی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کہاکہ اُردو کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے بھی روزگار سے جوڑسکتے ہیں اور اس موقع پر مانو المونی کے عہدیداران جناب محمد ناصر حسن شعیب اور محمد معین الدین موجود تھے۔