logo

کوئز ٹائم ممبئی کی 25ویں سالانہ جنرل نالج کوئز مقابلہ تھانے کی ایس. جی. آئیڈیل کے طلبہ شریک

تھانے نامہ نگار جاوید شیخ

ممبئی اور اس کے اطراف کے علاقوں کے اردو میڈیم اسکولوں کے درمیان کوئز ٹائم ممبئی کے زیرِ اہتمام 25واں سالانہ جنرل نالج کوئز مقابلہ ’دھمال 2026‘ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں
اس سال 40 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

مقابلے کا پہلا مرحلہ تحریری امتحان
کی صورت میں آج منگل، 13 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے نیشنل گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف کامرس، بہرام نگر، باندرہ (ایسٹ) میں ہوا ۔ اس امتحان میں 100 سوالات ہوں تھے ، جنہیں حل کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے گیا
۔
تحریری امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی 16 ٹیمیں ’سپر 16‘ کے لیے منتخب ہوں ہوئی ہے ۔ منتخب ٹیمیں اتوار، 18 جنوری 2026 کو یونیورسٹی آف ممبئی کے راجیو گاندھی سینٹر فار ٹیمپرنس اسٹڈیز آڈیٹوریم، کالینا، سانتا کروز (ایسٹ) میں منعقد ہونے والے سیمی فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گی، جہاں اول، دوم، سوم اور چہارم پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوگا۔
اردو میڈیم کی پہلی ریئلٹی کوئز مانی جانے والی یہ مسابقت طلبہ کے لیے علم، خود اعتمادی اور صلاحیتوں کے اظہار کا اہم پلیٹ فارم ہے، جس میں پرکشش انعامات بھی رکھے گئے ہیں

آئیڈیل اسکول کے جماعت ہفتم کے تیں طالب علموں بلال شیخ ،کبریٰ صدیقی،ضویا خان نے معلمہ تسنیم شیخ کے ساتھ کوئز مقابلے میں شریک ہوئی
تمام اسکول کے تمام طلبہ و طالبات کو رائٹ ہیڈ لائنس کی طرف سے بہت بہت مبارک باد

650
10919 views