logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

" بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبۂ گوجری و پہاڑی میں حاجی محمد شفیع مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے پُرسوز تعزیتی محفل:

" بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبۂ گوجری و پہاڑی میں حاجی محمد شفیع مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے پُرسوز تعزیتی محفل: علمی و ادبی شخصیات کی شرکت"
11 فروری 2026 // بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبۂ گوجری و پہاڑی میں گوجری زبان و ادب کے عاشق، ریٹائرڈ ZEO جناب صلاح محمد صاحب کے والد اور شعبہ کی ہونہار طالبہ گلتاج رضوان آرا کے دادا، حاجی محمد شفیع صاحب کے انتقال پر ایک نہایت باوقار، باادب اور روح پرور تعزیتی محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل کی صدارت شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر لیاقت نیر صاحب نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر کشمیر اُوڑی سے آئے ہوئے جناب سید اویس گیلانی صاحب (وائس پریزیڈنٹ، پہاڑی ٹرائب ایپلائیز ویلفیئر فورم کشمیر)، راجوری سے مولانا میاں محمد عمر حیات راجوروی صاحب، شعبہ فارسی کے استاذ ڈاکٹر اختر حسین شاہ صاحب، ڈاکٹر رمضان صاحب، ڈاکٹر یاسین صاحب، اور شعبۂ گوجری و پہاڑی کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ باہر سے آئے ہوئے معزز مہمانان نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر لیاقت نیر صاحب نے مرحوم کی شخصیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد شفیع صاحب نہ صرف ایک نیک دل اور باکردار انسان تھے بلکہ ان کی ذات اخلاق، شرافت اور دیانت کا روشن مینار تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم جیسی باوقار شخصیات نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہیں۔ لیاقت صاحب کے مطابق مرحوم کی سادگی، عبادت گزاری اور انسانوں سے بے لوث محبت ایسی خصوصیات تھیں جو ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔
محفل کا روح پرور آغاز مولانا میاں محمد عمر حیات صاحب نے رومیٔ کشمیر حضرت میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سوز و درد سے بھرپور کلام سے کیا، جس نے محفل میں عقیدت اور روحانیت کی فضا قائم کر دی۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے لیے خصوصی دعاے مغفرت کی گئی۔

24
1228 views

Comment