logo
Select Language
Hindi
Bengali
Tamil
Telugu
Marathi
Gujarati
Kannada
Malayalam
Punjabi
Urdu
Oriya

نئی دہلی میں تین روزہ عالمی اُردو کا نفرنس کا انعقاد عمل میں آیا


حیدرآباد۔11 فروری۔(سرفراز نیوز ایجنسی)۔ قومی کونسل برا ئے فروغ اردو ر ز بان (این سی پی یو ایل) وز رات تعلیم‘ حکومت ہند کے زیر اہتمام عالمی اُردو کانفرنس نئی دہلی میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس کانفرنس کے افتتاح بمقام وزیر اعظم میوزیم‘ تین مورتی مارگ‘ دہلی میں عمل میں آیا۔ خصوصی سیشنز"اُردو اور دیگر زبانوں کے مابین رشتے‘ اُردو میں انڈین نالج سسٹم‘ مشاعرہ‘ شام غزل سے آغاز ہوا اور زیر عنوانات" ادب و ثقافت کا عظیم سنگم‘ کثیرلسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب" عالمی اُردو کانفرنس میں اہم شخصیتوں نے خطاب کیا۔ ان تین روز میں مزاحیہ پروگرام‘ غزل اور مشاعرہ جامعہ ملیا یہ اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ایم اے انصاری آدونیرم میں رکھا گیا‘ قومی کونسل برا ہے فروغ اردو ر ز بان (این سی پی یو ایل)وزرات تعلیم حکومت ہند کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال کی نگرانی میں میں بہتر ین تقریبات منعقد عمل میں آیا۔ 16 ملکوں سے بیرونی مہمان تشریف لائیں۔ اس تقریب میں جناب محمد عبدالستار‘ رکن‘ قومی کونسل برا ئے فروغ اردو ر ز بان (این سی پی یو ایل) کو ان کی اُردو خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔

0
66 views

Comment