دربھنگہ میں سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت اور این ایچ 27 جام
دربھنگہ: دربھنگہ مظفرپور این ایچ 27 پر کنور پٹی چوک کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں لچھمن ٹھاکر کی موت ہوگئی اور وکاس ٹھاکر شدید زخمی ہوا۔ دونوں چچیرے بھائی بائک سے اتر کر پیادہ سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ہائیوا ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہو کر تقریباً تین گھنٹے تک این ایچ کو بند کر دیا اور سڑک کی خراب حالت اور محکمہ تعمیرات کی لاپرواہی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پولیس اور سنگھوارہ سرکل آفیسر نیہا کماری موقع پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھا کر حالات کو قابو میں لائیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ لچھمن ٹھاکر کے اہل خانہ شدید غمزدہ ہیں اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔